مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں اہلسنت کےمفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے اخبار اینڈپینڈث کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو دہشت گردوں نے ترکی اور سعودی عرب کے حکم پر قتل کیا ہے۔ شام کے مفتی نے کہا کہ دہشت گردوں نے اعترانف کیا ہے کہ انھیں گاڑی کا نمبر دیا گیا تھا اور حکم دیا گیا تھا کہ گاڑی میں بیٹھے شخص کو قتل کرنا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں قتل کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ 21 سالہ مقتول مفتی اعظم کا بیٹا ہے بدرالدین حسون نے کہا کہ حلب کے 15 افراد نے ان کےبیٹے کے قتل کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا اور سعودی عرب اور ترکی کی طرف سے قاتلوں کو 50 ہزآر شامی لیرہ انعام کے طور پر دیا گیا ہے۔
مہر نیوز/ 25 ستمبر/2013ء: شام کے اہلسنت کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو دہشت گردوں نے ترکی اور سعودی عرب کے حکم پر قتل کیا ہے۔
News ID 1828324
آپ کا تبصرہ